• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع، تقریب متاثر


ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

معروف اداکار  کے گھر پر بم کی افواہ کے باعث ان کے گھر منایا جانے والا تھینکس گیونگ بھی خلل کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ شوارزنیگر کے گھر کی میل باکس میں بم رکھا گیا ہے۔ تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اداکار کے سیکیورٹی اسٹاف سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے گھر کے اطراف 24 گھنٹے سیکیورٹی اور ویڈیو نگرانی موجود ہے، جس کی وجہ سے کسی کےلیے بم رکھنا تقریباً ناممکن ہے۔ یہ حفاظتی انتظامات شوارزنیگر نے اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کےلیے کیے ہیں۔

پولیس کی آمد کے وقت شوارزنیگر اپنے گھر پر موجود نہیں تھے اور جم میں تھے۔

اداکار کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ تھینکس گیونگ کے کھانے کےلیے بعد میں شامل ہونے والے تھے۔

 پولیس کی جانب سے ابھی تک نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ ہی دھمکی دینے والے کی شناخت ہو سکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید