• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی میں اضافے کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سردیوں میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ نہ رک سکا، باربار بجلی كی طویل بندش اور قلت آب سے شہری عاجز آگئے،تفصیلات کے مطابق شہریوں کاکہنا ہے کہ بجلی كی طویل ترین بندش اور پانی كی عدم فراہمی كی وجہ سے لوگوں كو شدید مشکلات كا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نواحی اور گنجان آبادی والے علاقوں میں بجلی كی بندش اور گھروں میں پانی كا نہ ملنا بھی كسی عذاب سے كم نہیں ہے۔عوامی حلقوں نے اس حوالے سے كیسو اور واسا حام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی كی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو بجلی کی تواتر کے ساتھ ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ تاکہ عوام کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات مل سکے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کم و بیش دس سال سے توانائی کے بدترین بحران کا سامنا کررہا ہے۔ رسد اور طلب کے بگڑتے ہوئے اعداد و شمار نے جہاں گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن کررکھی ہے وہیں صنعتوں کا پہیہ جام کرکے ملکی معیشت کو دھچکا پہنچا دیا ہے۔ گھروں میں بچے، بوڑھے اور بیمار طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں اگرچہ اس وقت بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے لیکن وہ ضرورت کے حساب سے بہت کم ہے ، حقیقت یہ ہے کہ ہمیں وقت کی رفتار سے تیز بھاگنا ہوگا کیونکہ پاکستان میں توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید