• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گروگرام میں 13 کروڑ کا فلیٹ، سہولیات کچی آبادی سے بھی بدتر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی شہر گروگرام میں جائیداد کی قیمت 4 کروڑ بھارت روپے (13 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد ہونے کے باوجود اسکی سہولیات کچی آبادی سے بھی بدتر ہیں۔ 

شمالی بھارت کی ریاست ہریانہ کے اس شہر میں ضلعی انتظامیہ نے جائیدادوں کی بڑھتی ہوئی خریداری کو دیکھتے ہوئے سرکل ریٹس (پراپرٹی رجسٹریشن کے لیے حکومت کی جانب سے وصولی کی جانے والی فیس) میں دس فیصد سے لیکر تیس فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

نئی دہلی کے جنوب مغرب میں واقع گروگرام مالیاتی و ٹیکنالوجی اداروں کا مرکز ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ گالف کورس روڈ جیسے پرتعیش رہائشی علاقوں میں یہ سرکل ریٹس 30 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نئے سرکل ریٹس یکم دسمبر سے نافذ العمل اور کم از کم 31 مارچ تک موثر رہنے کا امکان ہے۔ 

اس اضافے سے رہائشی کافی ناراض ہیں، جن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بنیادی سہولتوں کو بھی بہتر بنائے۔ 

ملینئیم سٹی کے نام سے موسوم اور بہت ساری آئی ٹی کمپنیوں کے مستقر اس شہر میں ہر سال موسلادھار بارشیں ہوتی ہیں اور اسکی وجہ سے لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے۔ لوگوں نے چار  چار کروڑ روپے تک خرچ کرکے اپنے خوابوں کا گھر خریدا ہے لیکن سیوریج اور بھرے ہوئے گٹر اور فائر سیفٹی جیسی سہولتیں موجود نہیں ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید