مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مظاہرے کی ویڈیو مانگنا وفاقی وزیر عطا تارڑ کی نا اہلی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ سوشل میڈیا پر کارکنوں پر فائرنگ کی ویڈیوز دیکھ لیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ مبالغہ آرائی کے ذریعے اپنی تشہیر چاہتے ہیں، حکومت گرفتار زخمی اہلکاروں سے زبردستی بیان ریکارڈ کروارہی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ زخمی اہلکاروں کو خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے، حکومت اپنی مرضی کی بنائی ویڈیوز سے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتی، عطا تارڑ میڈیا پر جعلی ویڈیوز نہ دکھائیں۔