• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: شاہ چارلس کی امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف

برطانیہ کے شاہ چارلس اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدان الثانی—فائل فوٹوز
برطانیہ کے شاہ چارلس اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدان الثانی—فائل فوٹوز

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدان الثانی سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

شاہ چارلس سوم نے امیرِ قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی مسلسل محنت، استقامت اور سفارتی کوششوں کا کسی سے بھی موازنہ نہیں کیا ج اسکتا۔

دوسری جانب امیرِ قطر نے بھی شاہ چارلس کی بین المذاہب مکالمے، امن اور ماحول کے تحفظ کے لیےکوششوں کو سراہا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ اور قطر ناصرف دوست بلکہ اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری کے شراکت دار ہیں۔

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدان الثانی نے لندن میں ویسٹ منسٹر ایبے کا بھی دورہ کیاجہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ کی صورتِ حال پر بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی مکمل تباہی کا شکار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، قطر نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ نیک نیتی سے ثالث کا کردار انجام دیا ہے۔

امیرِ قطر نے کہا کہ یوکرین اور غزہ تنازع پر مزید کام کرنےکی ضرورت ہے، ہمیں اپنے دلوں کو نرم کرنا چاہیے اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی فریاد کو سننا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید