• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولت کی اب تک کی کارکردگی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجوہات اورروک تھام سے متعلق اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ہوا ، اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ، آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس سڑکوں پر غیر ضروری جنرل چیکنگ سے اجتناب کرے، دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس لے کر نہ چلنے والے شہریوں سے رعایت برتیں اور لائسنس رکھنے کی تنبیہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید