لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائیز کوآرڈینیش کونسل اور ایپکا پنجاب کا مشترکہ اجلاس چیئرمین کوآرڈینیش کونسل راجہ سہیل احمد کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میںمطالبہ کیا گیا کہ 2دسمبر کے دونوں نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے اور پنشن کی مد میں تمام مراعات بحال کی جا ئیں۔اجلاس میں ضیاء اللہ نیازی ، مختار احمد گجر ، سلطان گجر ، چوہدری غلام غوث ،سلیم خاں،عظیم باری،شفیق گجر ، اوردیگر نے شرکت کی۔