سی ٹی ڈی نے ایئرپورٹ خود کش دھماکا کیس میں گرفتار خاتون سمیت 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کراچی میں پیش کر دیا۔
پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان پر کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے کی سہولت کاری کا الزام ہے۔
پولیس نے عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 11 دسمبر تک توسیع کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
عدالت نے گرفتار ملزم جاوید اور مسمات گل نساء کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کر لیا ہے۔