ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ مٹی اور ماحولیاتی سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ سوئل ڈے منایا گیا، جس کا موضوع "مٹی کی دیکھ بھال: ناپنا، نگرانی کرنا، اور انتظام کرنا" تھا۔ اس سال کا موضوع مٹی کے درست ڈیٹا کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے یونیورسٹی نے میں سیمنار کا اہتما م کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد محمود نے "مٹی کا تحفظ، امن کا تحفظ: موسمیاتی چیلنجز کے لیے ایک ہمہ گیر نقطہ نظر" کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر رشید احمد، قرت العین اور شہزادی بی بی نے مٹی کی صحت، امن اور پائیداری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔