لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والی 2طالبات صبا ستار اور فاطمہ رجب کو دو،دو لاکھ روپے کے انعامی چیک دیئے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہماری بیٹیاں تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں جو کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے، علم حاصل کرنے کا مقصد انسانیت کی خدمت ہونا چاہئے۔ اچھا کردار دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے، طالبات نے گورنر ہاؤس مدعوکرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا، یونیورسٹی نےصباستار کو بہترین آل راؤنڈر اور فاطمہ رجب کو سب سے ممتاز گریجویٹ قرار دیا ۔