• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: لڑکوں کیلئے شاہی ناموں کے برعکس ’محمد‘ مقبول ترین نام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نہ ولیم نہ چارلس برطانویوں کو 2023ء میں سب سے زیادہ ’محمد‘ نام بھا گیا۔

برطانوی محکمۂ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے ’محمد‘ 2023ء کا مقبول ترین نام بن گیا۔

انگلینڈ اور ویلز سے تعلق رکھنے والے والدین نے پچھلے سال یعنی 2023ء میں نومولود لڑکوں کا نام رکھنے کے لیے سب سے زیادہ ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا۔

برطانوی محکمۂ شماریات (او این ایس) کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 2023ء میں مجموعی طور پر برطانیہ اور ویلز کی تاریخ میں پہلی بار 4600 بچوں کا نام ’محمد‘ رجسٹرڈ کیا گیا، جبکہ 4382 بچوں کی رجسٹریشن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ’نوح‘ نام رہا۔

3556 بچوں کی رجسٹریشن کے ساتھ اولیویا مجموعی طور پر تیسرے جبکہ لڑکیوں میں پہلے نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ 2022ء کی جاری کردہ فہرست میں محمد دوسرے جبکہ نوح نام پہلے نمبر تھا، 2016ء سے سب سے زیادہ رجسٹرڈ ہونے والے ناموں کی فہرست میں محمد ٹاپ 10 میں شامل ہے۔

شاہی نام جارج، ہیری، آرچی اور شیرولیٹ کی مقبولیت میں حالیہ برسوں کے دوران کمی آئی ہے اور یہ رجحان 2023ء میں بھی برقرار رہا۔

خاص رپورٹ سے مزید