• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتا کلکرنی نے وکی گوسوامی سے تعلق پر لب کشائی کردی

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 برس بعد بھارت واپسی ہوئی ہے، ممبئی سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ ممتا کلکرنی کا 1990 کی دہائی میں ہر غلط اقدام میں نام میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہوا کرتا تھا۔

اب جبکہ چند روز قبل ہی انکی بھارت واپسی ہوئی ہے تو انھوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکی گوسوامی سے اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ وکی گوسوامی انکے شوہر نہیں ہیں اور نہ ہی میں نے اب تک شادی کی ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ وکی اچھے انسان ہیں اور میرے انکے تعلقات تو تھے لیکن چار برس قبل میں نے انھیں بلاک کر دیا تھا۔ 

ممتا نے کہا کہ فلم کے انڈسٹری کا ہر فرد وکی کے پاس جایا کرتا تھا تو میں بھی ان سے ملا کرتی تھی اور میں فلم انڈسٹری سے متعلق آخری شخصیت تھی جو ان سے ملی۔

مجھے جب انکے بارے میں سچائی کا پتہ چلا تو میں نے ان سے قطع تعلق کرلیا، وہ اب دبئی کی جیل میں ہیں۔ میں 2012 میں کوشش کرکے انھیں جیل سے نکالنے میں مدد دی اور 2016 میں ان سے ملی، جس کے بعد انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اب وہ میرا ماضی بن گئے ہیں اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ 

واضح رہے کہ وکی گوسوامی کو 1997 میں دس برس کی جیل کی سزا ہوئی، ان پر منشیات اسمگلنگ کا الزام تھا، اطلاعات کے مطابق ممتا کلکرنی وکی کے پاس جیل جاتی تھیں اور وکی کی قید کے دوران ممتا نے ان سے شادی کرلی تھی۔ 

2016 میں ممبئی کی تھانے پولیس نے ممتا کا نام غیر قانونی طور پر میتھامفتھمائن کی تیاری اور اسکی ٹریفکینگ کے لیے دو ہزار کروڑ کے بین الاقوامی ڈرگ ریکٹ اور گینگسٹر کو ایفیڈرین کی سپلائی کرنے والوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید