کراچی (اسٹاف رپورٹر) سستی ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کی فراہمی اور وسیع پیمانے پر رسائی کیلئے اینگرو کارپوریشن کاپاکستان موبائل کمیونی کیشنزلمیٹڈ (Jazz) اور اس کی پیرنٹ کمپنی ویون (Veon) گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ ،اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد نے اس موقع پر کہاکہ یہ شراکت داری اینگرو اور پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشنز لینڈ اسکیپ کیلئے تبدیلی کا باعث ہے، شراکت داری کا مقصد سستی ٹیلی کمیونیکشن سروسز کی فراہمی، وسیع پیمانے پر رسائی اورڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی قومی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو توسیع دینے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری کے تحت جیز کے ٹیلی کام کے انفرااسٹرکچر ایسٹس جو اس کی ذیلی کمپنی دیودار (“Deodar”)کے تحت ہیں اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو کنیکٹ میں شامل ہوں گے۔