• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی/ صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی؛MCMC کورس کیلئے تبدیلیاں

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی اور صو بائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ( MCMC) کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ 14 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔ منیجر ٹیکنیکل وزارتِ دفاعی پیداوار ڈاکٹر فرح صدیق، وزارتِ منصوبہ بندی میں تعینات عائشہ خالق، احتشام حسن، عبدالوحید کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے 5 افسران مدثر احمد شاہ، عزوبہ اعظم، میر باز خان، مہرین فہیم عباسی، میر مہر اللہ بادینی، ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے 4 افسران، عثمان اعجاز راٹھور، عبداللہ ارشاد، جنید منظور، محمد حسین شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی ایئرپورٹ الطاف حسین کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو نامزدگیوں میں مزید ردوبدل کے حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا ۔ کورس 9دسمبر 2024 سے 14 فروری 2025 تک بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ 

اہم خبریں سے مزید