• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری تخفیفِ غُربت نوید احمد شیخ کو MD بیت المال کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ۔وفاقی حکومت نے سیکریٹری تخفیفِ غُربت و سماجی تحفظ ڈویژن اور پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر نوید احمد شیخ کو مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کا اضافی چارج تفویض کیا ، اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل ایم ڈی پاکستان بیت المال کی تقرری تک کیلئے تفویض کیا گیا ۔ یہ عہدہ خالی ہونے سے امداد کے کیسز منظوری کیلئے التواء کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ اضا فی چار ج کابینہ کی منظوری سے دیاگیا ۔در یں اثنا ء محکمہ تعلیم سندھ کی گریڈ اٹھارہ کی اسسٹنٹپروفیسر مسز شبانہ ناز کو ڈیپوٹیشن پر تین سال ،محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی گریڈ سترہ کی سبجیکٹ سپیشلسٹ بی بی آ منہ کو ڈیپوٹیشن پرایک سال کیلئے وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید