امریکا نے کہا ہے کہ اس نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کو گِرانے کا حکم نہیں دیا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے شامی باغیوں کے حملے میں امریکا نے براہ راست کوئی کردار ادا نہیں کیا نہ ہی حملے کی کوئی ہدایات دیں۔
انکا کہنا تھا کہ شام میں اب بہتری کے لیے آگے بہت مواقع موجود ہیں، امریکا اب شام میں تمام گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔