• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مخالف پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کا یو سی چیئرمین گرفتار

حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایف آئی اے سائبر کرائم سیل حیدرآباد نے سوشل میڈیا پر سرکاری ہدایات کے باوجود مسلسل ریاست مخالف پرپیگنڈا کرنے کے الزامات میں لطیف آباد ٹاون کی یونین کونسل 115سے پی ٹی آئی کےمنتخب چیئرمین شکیب قائمخانی کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر تھانے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا۔ایف آئی اے حیدرآباد نے پیر کو گرفتار یوسی چیئرمین شکیب کو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ/کنزیومر کورٹ میں پیش کیا تھا۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گرفتار یوسی چیئرمین کو الزامات سے بری کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید