ایرانی سفیر برائے شام حسین اکبری کا کہنا ہے کہ امریکا 12 برس سے شام کے وسائل پر قابض ہے۔
شام میں مقیم ایرانی سفیر حسین اکبری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے شام میں کوئی کردار ادا نہ کرنے کے دعوے کے باوجود دنیا میں امریکی کردار میں کوئی شک نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا گزشتہ 12 برس سے شام کے انتہائی اہم اقتصادی علاقے پر قابض ہے۔
ایرانی سفیر کے مطابق امریکا نے شام کے وسائل کو لوٹا اور اسمگلنگ کے ذریعے فروخت کیا، کیا اس سے زیادہ صریح مداخلت کا تصور کیا جا سکتا ہے؟