• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشار الاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے شام پر 310 فضائی حملے، رپورٹ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بشار الاسد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے شام میں تقریباً 310 فضائی حملے کردیے۔ 

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ای او ایچ آر) کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے حلب میں شامی فضائیہ کی فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ دمشق کے مضافات میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور شام بھر میں کئی دیگر مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

برطانیہ میں قائم جنگی مانیٹر نے کہا، ’حملوں کے نتیجے میں فضائی دفاع مکمل طور پر معطل ہوگیا اور تمام ٹارگٹ پوزیشنز کو سسٹم سے باہر کر دیا گیا۔‘

مختلف صوبوں میں نشانہ بنائے گئے فوجی اثاثوں کی ایک وسیع فہرست ہے جن میں دیر الزور، حما، حمص، حسقہ، لطاکیہ، دمشق، رف دمشق، دیرہ، قنیطرہ اور حلب شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید