• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کرنیوالوں کو گرفتااور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے‘ خدائے رحیم

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)واشک کے رہائشی خدائے رحیم نے کہا ہے کہ ان پر اور بیوی بچوں پر تشدد کرنیوالوں کو گرفتار اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ،یہ بات انہو ں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو اپنی زمینوں پر گندم کی کاشت کے لئے ٹریکٹر چلارہا تھا کہ اچانک چند بااثر افراد مجھ پر حملہ آور ہوئے، اسی دوران میری بیوی مجھے بچانے آئی تو میری بیوی کو بھی مارا پیٹا گیا جس سے ہم دونوں شدید زخمی ہوئے ، جس کے بعد مذکورہ پانچوں افراد نے گاڑی میں آکر ہمارے گھر پر حملہ آور ہوئے ،گھر میں توڑ پھوڑ اور میری بیوی کے چار عدد کپڑوں کے جوڑے اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے ، شدید زخمی حالت میں مجھے اور میری بیوی کو اسپتال لے جایا گیا، وہیں پر ایف آئی آر کاٹی گئی لیکن پولیس نے تاحال حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا، مجھے اور میرے خاندان کو مذکورہ افراد سے جانی و مالی خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت و متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے مجھے تحفظ اور انصاف دیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید