• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر پینٹر بن گئے

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر ہینری اولونگا کیریئر کے اختتام کے بعد پینٹر بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2019ء میں سابق فاسٹ بولر کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کو گلوکاری کے مقابلے میں حصہ لیتے دیکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب 48 سالہ ہینری اولونگا سماجی کاموں کے لیے پارٹ ٹائم پینٹر ہیں۔

وہ بھارت اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایڈیلیڈ میں بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہیں اسٹیڈیم میں پینٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہینری اولونگا کوچنگ اور امپائرنگ بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے آسٹریلیا پسند ہے، میں نے آسٹریلوی خاتون سے شادی کی اور میرے 2 بچے ہیں، مجھے مختلف چیزیں کرنا پسند ہے، میں ایک کام کر کے بور ہو جاتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہینری اولونگا نے 1995ء سے 2003ء کے دوران زمبابوے کی جانب سے 30 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

انہوں نے 2003ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے 27 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید