• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں گیراج اور فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں کی اطلاع پر نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کو کھاد فیکٹری کے قریب سے محمد بلال نے اطلاع دی کہ میرے کارخانہ سے نامعلوم چورموٹریں اورمشین وغیرہ مالیت تین لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے، دریں اثنا ٹرک سٹینڈ سے محمد نوید نے اطلاع دی کہ اس کے گیراج میں کھڑے ٹریکٹروں سے تین بیٹریاں ،ڈیزل پمپ اور ہیڈرالک وغیرہ مالیت چھے لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے ، الپہ پولیس کو بستی کھادل سے محمد احتشام نے اطلاع دی کہ گھر موجود نہ تھا، کمرے میں موجود میری موٹرسائیکل کو نامعلوم چور تالہ توڑ کر چوری کرکے لے گئے ۔
ملتان سے مزید