• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس اسلام کے قلعے، سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، قاضی احمد نورانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء قاضی احمد نورانی نے کہا ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کیخلاف مذموم سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مدارس کی رجسٹریشن مغربی دباؤ کے نتیجے میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے، 17دسمبر کو مدراس کا اجلاس ہوگا جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائوعبدالرحمنٰ،علامہ خلیل نورانی ،علامہ حفیظ اللہ اور دیگررہنمائوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، قاضی احمد نورانی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کو غیرسیاسی رکھاجائے،مدارس کے پاس اپنا مربوط نظام موجود ہے، حکومت بند اسکولوں پر توجہ دے،مدارس کے معاملات میں دخل اندازی سے پرہیز کرے، مدارس اسلامیہ معاشرے میں اخلاقی و اسلامی اقدار کوپروانے چڑھانے میں اپنا پھرپور کردار ادا کررہےہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید