• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی، کے ایم سی کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل امتیار جوگی نے کہا کہ کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔ ریٹائرمنٹ کے فوری بعد لیو انکیشمنٹ، گریجیوٹی و دیگر بینیفٹس ادا کئے جانے چاہیے تھے۔ کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ عدالت نے کے ایم سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید