• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک کی جگہ غیرقانونی تعمیر، درخواست گزار کو خصوصی عدالت سے رجوع کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پارک کی جگہ پرغیر قانونی تعمیر سے متعلق درخواست پر درخواست گزار کو اسپیشل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو پارک کی جگہ پرغیر قانونی تعمیر سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مدعا علیہان نے فیڈرل بی ایریا بلاک 12میں غیر قانونی تعمیرات کی ہیں۔ بلڈر سید عذادار اور دیگر کی 416مربع گز زمین ہے، لیکن 583گزر پر تعمیرات کی گئی ہیں، ہائی کورٹ پہلے ہی اسے غیر قانونی تعمیر قرار دے چکی ہے۔ ایس بی سی اے بھی کارروائی نہیں کررہا۔ آئینی بینچ نے درخواست گزار کو اسپیشل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید