کراچی(پ ر)کاروباری شخصیت شیخامتیا ز حسین 2025کےلئے بھی پاک یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے، جس کا باقائدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،شیخ امتیاز حسین چیئرمین پاک یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی2024، ایم ڈی امتیاز انٹر پرائزز، پریذیڈینٹ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم، پیڑن یوتھ پارلیمنٹ،پریذیڈینٹ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری پاکستان ایکسیلیس کلب، سیکریٹری جنرل سوئز بزنس کونسل اور پاکستان ایگری کلچر اینڈ ہارٹی کلچر فورم کے پریذیڈینٹ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل ،پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی ایونیو،کے علاوہ دیگر اہم منصبوں پر اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں، معروف بزنس مین شیخ امتیا ز حسین پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی،ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے بھی کوشاں ہیں اورانہوںنے امریکہ کیساتھ کاروباری تعلقات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں دوطرفہ تجارت کو مزید تیزی سے پروان چڑھانے کے لئے پر عزم ہیں۔