کراچی (اسٹاف رپورٹر) چرس برآمدگی کے مقدمے میں عدالت نے ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملیر نے قائد آباد سے دو ملزمان سے چرس برآمدگی کے مقدمے میں اعتراف جرم کرنے پر ملزم حبیب الرحمان کو سزا سنادی ۔عدالت نے ملزم حبیب الرحمان کو دس برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔شریک ملزم نوشیرواں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔استغاثہ کے مطابق قائد آباد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کی تھی۔