• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعات ذاتی عنادکا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانہ کی حدود گلشن بونیر قائد آباد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 40سالہ رضیہ زوجہ ثناء اللہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پہنچ کرمتوفیہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پرضابطہ کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ،ایس ایچ او تھانہ قائد آباد فراست حسین نے بتایاہےکہ متوفیہ کا آبائی تعلق مسعود قبائل سے تھا اور واقعہ بظاہر ذاتی عناد کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،شارع نور جہاں تھانہ کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک J میں فائرنگ کے واقعے میں نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ علی عباس ولد محمد بخش جاںبحق ہوگیا،ایس ایچ او تھانہ عابد شاہ نے بتایا ہےکہ متوفی سیکیورٹی گارڈ کا علاقے میں نجی کمپنی کے دوسرے سیکیورٹی گارڈ رفیق کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی عباس جاںبحق ہوگیا، واقعے میں ملوث ملزم رفیق موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے،مقتول سیکیورٹی گارڈ علی عباس کا آبائی تعلق صوبہ سندھ کے ضلع خیر پو ر سے تھاجبکہ مفرور ملزم شکار پور کا رہائشی ہے ،دونوں کراچی میں ملازمت کے سلسلے میں اکیلے رہتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید