• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے تین رہنما اصول اتحاد، یقین، تنظیم کے وژن پر کام کررہے ہیں، عشرت العباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے کہا ہے کہ قوموں کی زندگی میں انکی آزادی بہت اہم ہوتی ہے قائد اعظم کے یوم پیدائش پر کراچی اور مانسرہ میں منعقدہ کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے تین رہنما اصول تھے اتحاد، یقین، تنظیم، ملک کی موجودہ صورتحال میں اسی ویژن کو لے کر عملی کام کر ر ہے ہیں، ہم ملک کے مشکل ترین حالات میں اپنا اتحاد ٹوٹنے نہ دیں۔ہمارا نظم و ضبط یقین کسی صورت متاثر نہ ہو۔ ہم اس پر کاربند رہیں گے تو تو کوئی ہمارا اتحاد منتشر نہیں کرسکتا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید