• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد جمخانہ کنٹرول، کے ایم سی کے نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے کنٹرول کیلئے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل کردیئے۔ ہائی کورٹ میں نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے کنٹرول کیلئے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ نے 2009میں نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں جمخانہ کیلئے اراضی 30سالہ لیز پر دی تھی۔ ٹرسٹ کے تحت 2014 میں جمخانے کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی غیر قانونی طور پر جمخانہ کے بائی لاز کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی اور ایس ایس پی وسطی نے جمخانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے سرکلر بھی جاری کئے ہیں۔ فریقین جمخانہ منیجمنٹ کمیٹی کے الیکشن کے ذریعے جمخانہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نارتھ ناظم آباد جمخانہ اپنے کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت خود مختار ادارہ ہے۔ عدالت نے کے ایم سی کے نوٹیفکیشن اور سرکلرز معطل کرتے ہوئے فریقین سے 6جنوری کوجواب طلب کرلیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید