حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔
تھرپارکر کی تحصيل ننگرپارکر کے گاؤں سوندر میں مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہم آزاد گھوم رہے ہیں، سیاستداں صرف بیانات تک محدود ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہے کہ جماعت کے لوگ بچیوں کو تعلیم دلا رہے ہیں۔