• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں گواہ لانے سے پیچھے ہٹ گئے


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گواہ پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئے، عدالت میں جمع 342 کے بیان میں ترمیم کردی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی پیش ہوئیں۔

بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 342 کے بیان میں ترمیم کردی، عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل کےلیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

اس سے قبل اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔

اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل کورٹ سینٹرل ون کے جج شاہ رخ ارجمند نے فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا، فرد جرم کی چارج شیٹ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عدالت میں پڑھ کر سنائی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید