ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کے 700 ڈینگی ورکرز نے نوکریوں سے نکالے جانے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف چوتھے روز بھی سی ای او ہیلتھ آفس ملتان کے باہر احتجاج اور دھرنا دیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کے 700 ڈینگی ورکرز نے چوتھے روز بھی سی ای او ہیلتھ آفس کے باہر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج اور نعرے بازی کی۔