ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس ڈولفن اسکواڈ ٹیم کی کارروائی: ڈکیتی کے 26 مقدمات میں ٹارگٹ افینڈر اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتا، کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن اسکواڈ پولیس نے ڈکیتی کے مقدموں میں مطلوب ملزم محمد سجاد عرف سجو کو گرفتار کر لیا۔یہ اہم کارروائی انچارج ڈولفن اسکواڈ حافظ وقارالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی ۔پولیس ٹیم ڈولفن اسکواڈ ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جو ٹارگٹ افینڈر تھا کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ نیو ملتان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔