ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لودھراں میں آپریشن، گزشتہ دو ہفتوں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، ناقص خوراک تلف، ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا،تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی لودھراں نے گزشتہ دو ہفتوں میں 960 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی جبکہ 401 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ خلاف ورزیوں پر 92 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 2 فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ ملاوٹ اور جعل سازی پر ایک فوڈ بزنس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج جب کہ 70 کلو ایکسپائری اشیاء، 40 لٹر ناقص مشروبات، 12 کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف کردیا گیا۔