• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاچیمبرز کی الاٹمنٹ،ڈسٹرکٹ بار نے کل لائحہ عمل کے لئے اجلاس طلب کر لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد اور بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر چیمبرز کے سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ میں وکلاء کو چیمبرز کی الاٹمنٹ اور پیسوں کی وصولی ہمارے دور اقتدار میں نہیں ہوئی یہ سب کچھ سابقہ ایگزیکٹیو کے دور میں ہوا اس کے باوجود ہماری ایگزیکٹیو کی سر توڑ کوشش سے وکلاء کو چیمبرز کی مد میں بڑی رقم واپس دلائی گئی لیکن پارکنگ پلازہ میں چھت پر 100سے زائد چیمبرز کی رقم تا حال بقایا ہے جس کی بنیاد پر نائب صدر خالد بلوچ نے پاکستان بار کونسل کو درخواست ارسال کردی جس کی بنیاد پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی اس صورت حال میں جب ایشو کو پاکستان بار کونسل کونسل نے ٹیک آف کیا تو ڈسٹرکٹ بار ملتان اس پر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی لیکن ہم نے بار ہا دفعہ انہیں ریمائنڈ کرایا لیکن کوئی جواب نہیں ملا ہم بھی پاکستان بار کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلی فرصت میں اس معاملہ کو حل کیا جائے ہم متاثرین چیمبرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ الاٹی وکلاء کو چیمبرز دئیے جائیں یا رقم واپس کی جائے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ملتان نے بروز سوموار 22دسمبر 2025 کو دن 1بجے ممبر پاکستان بار کونسل اور ممبران پنجاب بار کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں متعلقہ ایشو پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا پریس کانفرنس میں فنانس سیکرٹری ملک جلال آرائیں،جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان آرائیں،آڈیٹر محمد اکمل سندیلہ اور ممبران ایگزیکٹیو نے بھی شرکت کی ۔
ملتان سے مزید