• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت سالانہ گل داؤ دی نمائش بارے جائزہ اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق کی زیر صدارت سالانہ گل داو دی نمائش بارے جائزہ اجلاس۔ایڈیشنل کمشنر وایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش اور سی پی او ملتان بھی موجود تھے۔ میونسپل کارپوریشن ، واسا، پولیس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، میاں نواز شریف یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کے سربراہان اور نمائندے بھی موجود۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق نے کہا کہ تمام ادارے نمائش میں شرکت کو یقینی بنائیں۔متعلقہ ادارے نمائش میں پھولوں کے اور معلوماتی سٹالز لگائیں۔تمام محکمہ جات کے آفیسران نمائش کے تینوں دن ملازمین کی ڈیوٹیاں تفویض کریں۔ اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے کہا کہ نمائش میں 25 ہزار سے زائد گملے رکھے جائیں گے۔ نمائش میں فوڈ سٹالز، کڈز رائڈز اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بھرپور تفریح کا موقع ملے گا۔
ملتان سے مزید