ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر رحمی عمران کی زیرِ صدارت انرویل آرگنائزیشن اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے اشتراک سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ذمہ دار شہری رویّوں سے متعلق جامع آگاہی فراہم کرنا تھا، مہمانِ اعزاز کے طور پر ڈاکٹر پروفیسر حناء رضا ،ڈاکٹرمحمد عارف اورحناء چغتائی نے شرکت کی، انسپکٹر سہیل احمد خان، انچارج ایجوکیشن ٹریفک یونٹ ملتان نے نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کی پابندی، احتیاطی تدابیر اور انسانی جان کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔پروگرام میں سنگر فراز اسلم نےاپنے فن کا مظاہرہ کیا،سیمینار کی نظامت کے فرائض شعبۂ سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر کے ایم فل سکالر کاظم گجانی نے انجام دیے ۔