ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و این اے 148 سے امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نیتش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب میں مسلمان طالبہ کا نقاب اتارنے کی کوشش جو نہ صرف نازیبا بلکہ انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے، یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ان کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا،انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اسے فردِ واحد کا عمل قرار دینا حقیقت سے فرار ہے۔یہ باتیں انہوں نے بستی محمد پور گھوٹہ، این اے 148 میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر خواتین نے انہیں سیلاب کے بعد درپیش مسائل اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر روبینہ اختر نے خواتین کے حوصلے اور مشکل حالات میں دوبارہ محنت اور لگن سے کام کرنے کے جذبے کو سراہا۔