ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کا جلال پورپیروالہ کا دورہ ، اس موقع پر انہوں نے نواز شریف اسکول آف ایمننس، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، پارک، اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت مختلف سرکاری اداروں کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جلال پورپیروالہ ڈاکٹر مکرم سلطان سہو نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور عوامی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔