• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ غلام عباس اور خضر کے موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ جلیل آباد کے علاقہ عامر کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ چہلیک کے علاقہ آصف کی گاڑی کی بیٹری چوری ہوگئی تھانہ مظفر باد کے علاقہ علیشبا کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ اسی تھانے کی حدود سے حاجی محمد کے دو موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقہ عطا کے کنٹینر سے سامان جبکہ نوید کی دکان سے سامان چوری ہوگیا تھانہ شاہ شمس کے علاقہ ندیم کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے اویس کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ ضیا کو اس رکشہ چوری ہوگیا تھانہ بستی ملوک کے علاقہ خالد کی بکریاں چوری ہوگئیں سٹی شجاعباد کے علاقہ رفیق کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ ثمرین کے دو موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ گلگشت سبحان کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں تھانہ بی زیڈ کے علاقہ مسلح افراد نے علی سے نقدی چھین لی۔
ملتان سے مزید