• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن ٹرینر بوٹوکس کی وجہ سے مسکرانے سے محروم

میگھن ٹرینر— فائل فوٹو
میگھن ٹرینر— فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کی وجہ سے  وہ مسکرانے سے محروم ہو گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ میگھن ٹرینر نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے اس حوالے سے خبردار نہیں کیا، میں نے جو چیز کرائی اسے ’لِپ فِلپ‘ کہتے ہیں اور میں نے پہلی مرتبہ کرایا۔

گلوکارہ نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ یہ ہر کوئی پسند کرتا ہے، آپ کو بھی اپنے چھوٹے ہونٹ پسند آئیں گے لیکن یہ مجھے اچھا نہیں لگا کیونکہ میں مسکرا نہیں سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب سے تکلیف دہ چیز تھی، مجھے کسی نے اس حوالے سے خبردار نہیں کیا، میں نے اپنے جبڑے میں بوٹوکس کرایا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں میگھن ٹرینر نے بوٹوکس کرانے کا اعتراف کیا تھا اور انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ وہ مستقبل میں پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادرہ رکھتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید