• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کے معاون اور روسی میزائل بنانے والے شخص کی لاش برآمد

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے معاون اور روس کے لیے میزائل بنانے والے اہم شخص کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میخائل شیٹسکی (Mikhail Shatsky) ایک روسی کمپنی کے ڈپنی جنرل ڈیزائنر اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی روس کے لیے میزائل بناتی ہے جو اس وقت یوکرین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتول کو روس کے دارالحکومت  ماسکو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقتول ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے جو روسی Kh-59 کروز میزائل کو Kh-69 کی سطح تک اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کر رہے تھے، یہ میزائل روسی فوج یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

مقتول روسی ڈرون، ہوائی جہاز اور خلائی جہاز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو شامل کرنے کے حامی بھی تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید