کراچی (جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا نوگو ایریا کیوں بنتا جارہا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کیسے ممکن ہے، اے این پی ہائبرڈ نظام کا حصہ کیوں بنی، کیا فوری انتخابات سے سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کی اسلام آباد یلغار کا سہولت کار کون ہے، اے این پی نے 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کیوں کی تھی، مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کس نے ہاتھ کیا اور پی ٹی آئی و حکومت مذاکرات کا فاتح کون ہوگا؟۔ ان تمام موضوعات پر شو کے دوران تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔