• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی سی اسلام آباد سے ڈی چوک احتجاج کیس میں ڈسچارج ملزمان دوبارہ گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد سے ڈی چوک احتجاج کیس میں ڈسچارج ہونے والے ملزمان کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

شناخت پریڈ پر بھیجے گئے ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کرنے کے معاملے میں اے ٹی سی اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ عدالتی اوقات ختم ہونے کے باوجود انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

اس پر اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کو احکامات جاری کیے کہ آدھے گھنٹے کے اندر ملزمان کو کمرہ عدالت پہنچایا جائے ورنہ آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا جائے گا۔ 

بعدازاں اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو شناخت پریڈ کےلیے جیل بھیجے گئے 100 سے زائد ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے 81 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کیا، ان میں تھانہ کھنہ کے 54، تھانہ آئی نائن کے 16 اور تھانہ کوہسار کے 11 ملزمان شامل تھے جبکہ تھانہ کوہسار کے 48 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ان میں سے بیشتر ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا، وکلاء نے ڈسچارج ملزمان کی دوبارہ گرفتاری پر عدالت کو آگاہ کردیا۔ 

قومی خبریں سے مزید