• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں 9 ویں روز بھی جرگہ ناکام، اشیاء کی قلت، 4 لاکھ افراد محصور

کرم (صباح نیوز)ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے باعث اشیائے ضروریہ اورادویات کی قلت پیدا ہو گئی ،بڑی تعداد میں شہری محصور ہیں۔

ضلع کرم میں فریقین کے گرینڈ امن جرگہ کے ساتھ گزشتہ9روز سے مذاکرات جاری ہیں، گرینڈ جرگہ میں مین شاہراہ کھولنے سمیت مختلف ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

 جرگہ میں ضلعی انتظامیہ و صوبائی حکومت کے نمائندے، فریقین کے عمائیدین اور گرینڈ جرگہ ممبران شامل ہیں جبکہ کوہاٹ میں ہونے والے جرگہ کی جانب سے تاحال حتمی فیصلے کا اعلان نہیں ہوسکا۔ 

ایم این اے و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین نے کہا کہ راستوں کی بندش سے محصور عوام کے مسائل جرگہ میں تاخیر کے باعث مزید بڑھ رہے ہیں، ادویات اور خوراک کی قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔

 عوام کو مزید پریشان کرنے کی بجائے ان کی جان و مال کی حفاظت و راستے کھولنے پر توجہ دی جائے، محصور عوام کو فوری ریلیف نہ دیا گیا تو ایم ڈبلیو ایم احتجاجی تحریک شروعکریگی۔

 سماجی رہنما میر افضل خان نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کی کانوائی اور قبائلی جھڑپوں کے باعث آمدورفت کے راستے67 روز سے بند ہیں۔

اہم خبریں سے مزید