وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے اے پی ایس کا درد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سانحۂ اے پی ایس کے معصوم شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اے پی ایس کے سانحے نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد کیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کوسیکیورٹی فورسز اورعوام کے تعاون سے ان شاء اللّٰہ ختم کریں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 16 دسمبر کو ہمیشہ ملک کے سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔