• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا سعودی اینٹی نار کوٹکس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

—فیس بک ویڈیو گریب
—فیس بک ویڈیو گریب

وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے سعودی عرب کے اینٹی نار کوٹکس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

 ڈی جی سعودی اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل محمد ال قرنی نے   وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے سعودی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انسداد منشیات سے متعلق باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

سعودی حکام نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو انسداد منشیات پر بر یفنگ دی، گفتگو کے دوران انسدادِ منشیات کے لیے دو طرفہ معاونت کے تحت مزید مؤثر اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔

 سعودی حکام کی جانب سے پاکستان کو منشیات کا سراغ لگانے کے لیے جدید ترین آلات کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹر کے کنٹرول روم کا مشاہدہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبے بھی دیکھے۔

قومی خبریں سے مزید