• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی تین چار ماہ کم رہنے کی توقع ہے، اس کے بعد اضافہ ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد : فوٹو فائل
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد : فوٹو فائل

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے جو غیر یقینی صورت حال تھی اس میں کمی آئی ہے، مہنگائی تین چار ماہ کم رہنے کی توقع ہے اس کے بعد اس میں اضافہ ہوگا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر کیساتھ بیرونی قرض کی ادائیگی میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود کم ہونے سے قرض پر سود کی ادائیگی میں بھی ڈیڑھ ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی، ہم نے شرح سود 15 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ انفلیشن میں کافی کمی آئی ہے، جب تک کور انفلیشن نیچے نہیں آئے گی خدشات برقرار رہیں گے۔

جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ سود کی ادائیگیاں 9.8 ٹریلین کے مقابلے میں 8.3 ٹریلین رہنے کی توقع ہے، اس مالی سال میں 26.1 ارب ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی تھی، ڈالر کی قیمت اس وقت مستحکم ہے، ترسیلات زر 35 ارب ڈالرز سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا۔

قومی خبریں سے مزید