جرمنی کی پارلیمنٹ نے چانسلر اولاف شولز پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ مانگا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمن پارلیمنٹ کے 733 ارکان میں سے 394 نے چانسلر پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، چانسلر شولز نے مخلوط حکومتی اتحاد ٹوٹنے پر پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ طلب کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چانسلر پر عدم اعتماد کے بعد جرمنی میں قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی میں قبل از وقت انتخابات اگلے سال 23 فروری کو ہوں گے۔